ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے 30 ہزار نئے معاملوں کے ساتھ ہندوستان میں نیا ریکارڈ قائم، 24.3 ہزار اموات

کورونا کے 30 ہزار نئے معاملوں کے ساتھ ہندوستان میں نیا ریکارڈ قائم، 24.3 ہزار اموات

Wed, 15 Jul 2020 13:33:29    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  مہلک کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24309 ہوگئی ہے۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20572 سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 592032 ہوگئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 319840 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 267665 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد10695 ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اب تک 149007 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


Share: